امریکی ریاست فلوریڈا کے بینک میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے بینک میں فائرنگ
امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نجی بینک میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نجی بینک میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 21سالہ حملہ آور نے بینک میں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا، بعدازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sJh6qU


EmoticonEmoticon