ویوو نے ویوو وائی 89 لانچ کر دیا

ویوو نے سنیپ ڈریگن 626 چپ سیٹ کے ساتھ ویوو وائی 89 لانچ کر دیا
ویوو نے خاموشی سے اپنا اگلا مڈ رینج سمارٹ فون ویوو وائی 89 (vivo Y89) لانچ کر دیا ہے۔یہ فون علی ایکسپریس پر فروخت کے لیے پیش بھی کر دیا گیا ہے۔

فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ 6.26 انچ ایل سی ڈی، سنیپ ڈریگن 626 چپ سیٹ کے ساتھ یہ ویوو کا انٹری لیول سمارٹ فون ہے۔

اس فون کی آئی پی ایس ایل سی ڈی میں درمیانے درجے کی نوچ بھی ہے۔

سنیپ ڈریگن 626 ایس او سی کے ساتھ اس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور فنگر پرنٹ ریڈر ہے۔

ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 16 میگا پکسل اور دوسرا ڈیپتھ سنسنگ یونٹ 2 میگا پکسل کا ہے۔ فون کے فرنٹ پر نوچ میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔
فون میں 3260 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔

اس فون کی قیمت 266 ڈالر ہے۔ فون کے سٹاک میں ہونے کی وجہ سے اسے دو دن میں ہی خریدار کو فراہم کر دیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UaYvzt


EmoticonEmoticon