پی ایس ایل فور: آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گے

آج پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہے
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے الیمینیٹر میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گے۔

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا اور پشاور زلمی سے مقابلہ کرنے کے لیے دوسرے الیمینیٹر میچ میں کوالیفائی کیا۔

پی ایس ایل فائنل میں جگہ بنانے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹد شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گے۔

دونوں ٹیموں میں آج جو فاتح ہوگا وہ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سے ٹکرائے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HACKG8


EmoticonEmoticon