ایل این جی کیس: شیخ رشید نے تمام شواہد نیب پیش کر دیے

شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قومی احتساب ادارے (نیب) راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوکر لیکوئیفایئڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کیس کے تمام شواہد پیش کیے۔

واضح رہے کہ نیب نے شیخ رشید کو 27 فروری کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے بیرون ملک ہونے کے باعث آئندہ تاریخ دینے کی درخواست کی تھی جس کے بعد انہیں دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

شیخ رشید کو نیب نے بطور شکایت کنندہ طلب کیا تھا، جبکہ انہوں نے نیب میں پیش ہوکر ایل این جی اسکینڈل کے حوالے سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف تمام شواہد پیش کرنے کا اعلان پہلے ہی کر رکھا تھا۔

وزیر ریلوے نے نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ ’اس وقت اپوزیشن میں تھا آج وزیر ہوں، جو ثبوت سپریم کورٹ میں دیئے تھے آج نیب کو دیئے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ٹرمینل ون کا ٹھیکہ جو دیا 2 لاکھ 72 ہزار روپے فی دن دیا گیا، دوسرا ٹھیکہ اقبال زیڈ احمد کو مہنگے داموں دیا گیا‘۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XYPX1l


EmoticonEmoticon