سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی اقتصادی طور پر دھکا دیا گیا اور چور شور مچا رہے ہیں لیکن حکومت ملک کو آگے لے جانے کے کام کر رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے ترقی کی بات کر رہے ہیں اور قومی خزانے کو لوٹنے والے اب دیوتا بنے ہوئے ہیں، 10 سالہ دور حکومت سے جو جہیز ملا اس سے بجلی مہنگی ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، چین کے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جب کہ کوشش ہے کہ ہر صوبے میں 4 انڈسٹریل زون بنائیں۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس کوئی خوشی سے نہیں جاتا بلکہ نواز اور زرداری کی حکومت نے ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر آئی ایم ایف کے پاس پھینکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کو لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بنانا خواہش ہے اور پاکستان کی بہتری کے لیے فیصلے کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سکھر کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا اور میرا کلیجہ پھٹتا ہے کہ سکھر کی پٹڑی کی کسی کو فکر نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلی بار ضمنی الیکشن میں حکومت نے مداخلت نہیں کی جب کہ خورشید شاہ سکھر جیسے خوبصورت شہر کے گندے سیاستدان ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NKU0YK
EmoticonEmoticon