Monday, October 15, 2018

امریکہ طویل عرصے تک ایران مخالف پالیسیاں جاری نہیں رکھ سکتا: صدر روحانی

  Anonymous       Monday, October 15, 2018
ایرانی صدر حسن روحانی ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے چانسلروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ طویل عرصے تک ایران مخالف پالیسیاں جاری نہیں رکھ سکتا۔

ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے چانسلروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے ایسی گہری منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے تحت امریکہ طویل عرصے تک ایران کے خلاف اپنی پالیسیاں جاری نہیں رکھ پائے گا۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کی اقتصادی مشکلات کے حل کے حوالے سے ماہرین اقتصادیات کے تعاون اور پیش کردہ منصوبوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دشمن کی اقتصادی اور نفسیاتی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کرلی ہے۔

صدر ایران نے امید ظاہر کی کہ سخت ترین حالات میں بنیادی ضرورت کی اشیا کے حوالے سے ملک میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دشمن کو ایران کے خلاف اقتصادی اور نفسیاتی جنگ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس کے آغاز میں بعض اقتصادی ماہرین نے اپنے اپنے معاشی منصوبے اور نظریات بھی پیش کیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OoSpNz
logoblog

Thanks for reading امریکہ طویل عرصے تک ایران مخالف پالیسیاں جاری نہیں رکھ سکتا: صدر روحانی

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment