Saturday, November 3, 2018

امریکا نے 10 ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دیدی

  Anonymous       Saturday, November 3, 2018
امریکا نے 10 ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دیدی
امریکا نے دس ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دے دی، حتمی اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق امریکا نے دس ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دے دی ہے، ان ممالک میں ساؤتھ کوریا، جاپان اور بھارت شامل ہیں۔

عالمی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے تیل کی خریداری کی دوڑ میں چین بھی امریکا سے بات کر رہا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق چین ایرانی تیل کی خریداری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جو یومیہ 7 لاکھ 18 ہزار بیرل تیل خریدتا ہے جبکہ ایرانی تیل کی خریداری میں بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔

بھارت یومیہ ایران سے 5 لاکھ 77 ہزار بیرل خام تیل کی خریداری کرتا ہے۔

عالمی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا 10 ممالک کی حتمی فہرست پیر کے روز جاری کرے گا، اس کے علاوہ ایران پر پابندی کا اعلان بھی اُسی روز کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qoF9tT
logoblog

Thanks for reading امریکا نے 10 ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دیدی

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment