
تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید گھر میں شیشہ لگنے کے باعث زخمی ہوگئے ان کی ناک پر چار ٹانکے آئے ہیں۔
وزیر مملکت مواصلات مراد سعید شیشہ لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ مراد سعید کے منسٹر انکلیوژر والے گھر میں پیش آیا۔
شیشہ لگنے کے باعث مراد سعید کے ہاتھ اور چہرے پر زخم آئے، جس کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے انہیں پولی کلینک اسپتال پہنچایا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔
ڈاکٹرز کے مطابق مراد سعید کی ناک پر 4 ٹانکے لگے ہیں اور باقی جسم پر کوئی زخم نہیں تاہم ڈاکٹرز نے مشورے کے بعد انہیں آج اسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RvJN4Q
No comments:
Post a Comment