Sunday, November 4, 2018

چیف جسٹس ثاقب نثار کی کامیاب انجیو پلاسٹی،حالات خطرے سے باہر

  Anonymous       Sunday, November 4, 2018
چیف جسٹس ثاقب نثار کی کامیاب انجیو پلاسٹی،حالات خطرے سے باہر
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے مقامی اسپتال لایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو سینے میں درد کے باعث فوری طور پر راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کر کے ان کے دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے اسپتال سے واپس گھر جانے کا فیصلہ ڈاکٹرز کا بورڈ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے آپریشن کے بعد گفتگو بھی کی اور ان کی حالت بہتر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SKkn4L
logoblog

Thanks for reading چیف جسٹس ثاقب نثار کی کامیاب انجیو پلاسٹی،حالات خطرے سے باہر

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment