Saturday, November 3, 2018

پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کا آسٹریلیا میں کارنامہ، گولڈ میڈل جیت لیا

  Anonymous       Saturday, November 3, 2018
پاکستان کی نوجوان ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد
پاکستان کی نوجوان ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے آسٹریلیا میں رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔

20 سالہ رابعہ شہزاد نے اسنیچ (40 کلوگرام) اور کلین اینڈ جرک (50 کلوگرام) کے ساتھ کُل 90 کلوگرام لفٹ کیا اور اپنے مد مقابل تمام کھلاڑیوں کو پچھاڑ دیا۔

اس ایونٹ کا انعقاد نیو ساؤتھ ویلز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن نے کیا تھا، جس میں 15 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

خیال رہے کہ رابعہ شہزاد نے رواں سال دوسرے غیر ملکی ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وہ اس سے قبل دبئی میں ایشین بینچ پریس چیمپیئن شپ میں بھی سلور میڈل جیت چکی ہیں۔

رابعہ شہزاد نے بی بی اے کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے لیکن ان کا رجحان بطور ویٹ لفٹر اپنا اور ملک کا نام روشن کرنا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qoLghP
logoblog

Thanks for reading پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کا آسٹریلیا میں کارنامہ، گولڈ میڈل جیت لیا

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment