Saturday, November 3, 2018

تیرہ انسانوں کو ہڑپ کرنے والی مادہ چیتا ہلاک کر دی گئی

  Anonymous       Saturday, November 3, 2018
آدم خور مادہ چیتا نے ایک درجن سے زائد انسان ہلاک کیے تھے
مغربی بھارت کے جنگلوں میں سرگرم آدم خور مادہ چیتا کو طویل جد و جہد کے بعد ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس بھارتی علاقے کے جنگلات اور دیہات میں آدم خور مادہ چیتا کی ہلاکت سے پھیلا خوف اب ختم ہو گیا ہے۔

مغربی بھارت کے جنگلوں میں ہلاک کر دی جانے والی آدم خور مادہ چیتا کی عمر چھ برس بتائی گئی ہے۔ عام لوگوں میں یہ ایونی کے نام سے پکاری جاتی ہے۔ سارے جنگلاتی علاقے میں ایونی کے نام سے افواہوں کے ساتھ ساتھ خوف کا سلسلہ اُس کے ہلاک کر دینے کے اعلان کے ساتھ دم توڑ گیا ہے۔

جب تک یہ آدم خور مادہ چیتا زندہ تھی تو ہر وقت ایسی باتیں زبان زد عام تھیں کہ ایونی کو جنگل کے باہر آتے دیکھا گیا ہے۔ قریب کے دیہاتی بھی خوف کے سائے میں زندگی کے روز و شب بسر کر رہے تھے۔

یہ مادہ چیتا سن 2016 سے مہاراشٹر کے رالے گاؤں جنگلات میں دندناتی پھرتی تھی۔ اس کے گھومنے کا زیادہ علاقہ یبتامَل کا ضلع تھا۔ مقامی حکومت بھی کئی دنوں سے اس کو ہلاک کرنے کی کوشش میں تھی اور اس کو ’ٹی ون‘ کا کوڈ نام دیا گیا تھا۔ اس آدم خور بڑی جنگلی بلی کو ہلاک کرنے کی مہم تین ماہ سے زائد عرصے بعد کامیاب ہو گئی ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کی پولیس کے مقامی اہلکاروں کے مطابق کم از کم دو سو پولیس اہلکار جنگلوں میں اس آدم خور جانور کو ہلاک کرنے کی کوشش میں شریک رہے ہیں۔ انہیں ڈرون کیمروں کی مدد بھی حاصل رہی۔ انہوں نے مختلف مقامات پر کیمرے بھی نصب کیے تا کہ مادہ چیتا کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ اُس کے ممکنہ راستوں پر مخفی پھندے بھی نصب کیے گئے تھے۔ ان تمام کوششوں سے ایونی کو ہلاک کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے رواں برس ستمبر میں آدم خور مادہ چیتا ایونی کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے حکم کو معطل کر دیا تھا۔ یہ مادہ دس دس ماہ کے دو بچوں کی ماں بھی ہے۔ اب ایسے اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ یہ بچے بڑے ہو کر آدم خور بن سکتے ہیں۔

بھارت میں جنگی حیات کے حامی، دوست اور سرگرم کارکن بھی سوشل میڈیا پر ایونی کو ہلاک کرنے کے خلاف مہم چاری رکھے ہوئے تھے لیکن انجام کار یہ سب ناکام رہے۔ دوسری جانب مادہ چیتا کے ہلاک ہونے کی خبر پر مقامی دیہاتیوں نے مٹھائی بانٹ کر خوشیاں منائی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2D15DcC
logoblog

Thanks for reading تیرہ انسانوں کو ہڑپ کرنے والی مادہ چیتا ہلاک کر دی گئی

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment