Saturday, November 3, 2018

مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے

  Anonymous       Saturday, November 3, 2018
مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے
جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کا جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا صاحب عصر کے بعد اپنے گھر پر آرام کر رہے تھے جہاں ان پر حملہ کیا گیا۔

مولانا حامد الحق نے بتایا کہ مولانا صاحب کے ڈرائیور اور محافظ کچھ دیر کے لیے باہر گئے اور جب واپس آئے تو مولانا سمیع الحق اپنے بستر پر خون میں لپ پت پڑے تھے۔

مولانا سمیع الحق کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد پر چھریوں سے وار کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کے جسد خاکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام س پشاور کے صدر مولانا حصیم نے مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

مولانا سمیع الحق دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم تھے اور پاکستان و افغانستان سمیت مختلف ممالک کے علمائے کرام اس مدرسے سے فارغ التحصیل ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے ہی فارغ التحصیل ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OfOmyd
logoblog

Thanks for reading مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment