
ایک خفیہ ایجنٹ کا نام ہے جیمز بونڈ اور دوسرے کو دنیا جونی انگلش کے نام سے جانتی ہے۔ جونی انگلش کو اس لحاظ سے جیمز بونڈ پر برتری حاصل ہے کہ جیمز بونڈ کا کردار مختلف لوگ ادا کرچکے ہیں لیکن جونی انگلش کا کردار صرف ایک شخص نبھا سکتا ہے۔
مسٹر بین کے نام سے پوری دنیا میں مشہور روون ایٹکنسن کی نئی فلم جونی انگلش اسٹرائیکس اگین گزشتہ جمعہ کو امریکہ میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔ اس سلسلے کی پہلی فلم جونی انگلش 2003ء میں اور دوسری فلم جونی انگلش ری بورن 2011ء میں ریلیز کی گئی تھی۔
جونی انگلش کو برٹش سیکرٹ سروس کی سربراہی اس وقت سونپی گئی جب ایک حملے میں باقی تمام برطانوی جاسوس مارے گئے۔ اس کا کمال یہ ہے کہ وہ دنیا کا سب سے پراعتماد جاسوس ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس میں عقل نام کی کوئی شے ہے یا نہیں۔ وہ تمام کیس عقل استعمال کیے بغیر ہی حل کر لیتا ہے۔
جونی انگلش کو پہلی فلم میں تاج کے ہیرے تلاش کرنے کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔ دوسری فلم میں چینی وزیراعظم کے قتل کی سازش کو ناکام بنانے کا کام دیا گیا تھا۔ اس بار جونی انگلش نے برطانیہ میں سائبر حملوں کی تحقیقات کی ہے۔
جونی انگلش اسٹرائیکس اگین 5 کو برطانیہ اور 26 اکتوبر کو امریکہ میں ریلیز کی گئی اور اب تک باکس آفس پر 11 کروڑ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SFuWGv
No comments:
Post a Comment