Friday, November 2, 2018

ماہرہ خان فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر میں کیا کر رہی ہیں؟

  Anonymous       Friday, November 2, 2018
ماہرہ خان گوگل ہیڈکوارٹر جا رہی ہے
ماہرہ خان کا نام اُن نامور اداکاراؤں میں سرفہرست ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں، وہ اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان شوکت خانم اسپتال برائے کینسر کی سفیر ہیں اور مختلف تقاریب میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتال کے لیے فنڈز جمع کرنے کی خدمات بھی انجام دیتی ہیں۔

اداکارہ اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے شوکت خانم اسپتال کی سفیر کی حیثیت سے فیس بک ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

 تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے شوکت خانم اسپتال، فیس بک اور گوگل کا بھی شکریہ ادا کیا جو کافی عرصے سے لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

دوسری جانب فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹر میں ماہرہ خان نے انٹرویو بھی دیا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CYAJBD
logoblog

Thanks for reading ماہرہ خان فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر میں کیا کر رہی ہیں؟

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment