ایل جی موبائل 2019 میں سنیپ ڈریگن 855 کے ساتھ 5G سمارٹ متعارف

ںیا سمارٹ فون متعارف
ایل جی کا اگلا فلیگ شپ فون 5G کنکٹیویٹی کے ساتھ نہیں ہوگا۔

ایل جی اس سال ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں الگ سے 5G سمارٹ فون پیش کرے گا۔ اس بات کا اعلان ایل جی نے باضابطہ طور پر کیا ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ اس فون میں ایک بڑا کاپر ویپر چیمبر ہوگا۔ یہ چیمبر LG V40 ThinQکے چیمبر سے 2.7 گنا بڑا ہوگا۔

اس میں سرد کار(coolant) مادے کی دوگنی مقدار سٹور کی جا سکے گی۔ یعنی یہ 5G کی صلاحیت رکھنے والے سمارٹ فون کو سنیپ ڈریگن 855 ایس او سی کے بھرپور استعمال کے دوران ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ اس فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔ ایل جی کا دعویٰ ہے کہ 5G موڈیم بیٹری لائف کی متاثر نہیں کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Bhn7Qj


EmoticonEmoticon