Tuesday, January 29, 2019

3 ماہ میں 3 لاکھ غیر ملکی سعودی مارکیٹ سے نکل گئے

  Anonymous       Tuesday, January 29, 2019
سعودی عرب چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد 89 لاکھ27 ہزار862 تھی
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ گزشتہ 3ماہ کے دوران 3 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سعودی مارکیٹ سے نکل گئے۔

محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2018ء کی آخری سہ ماہی کے دوران 3 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سعودی مارکیٹ چھوڑ کر جاچکے ہیں جبکہ اب ان کی تعداد 86 لاکھ 22 ہزار 890 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد 89 لاکھ27 ہزار862 تھی۔

غیر ملکی کارکن خواتین کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے اور اسی دوران 9 ہزار696 غیر ملکی کارکن خواتین کم ہوچکی ہیں اور اب ان کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار165 رہ گئی ہے جبکہ اس سے قبل سہ ماہی میں ان کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار861 تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MCuXIs
logoblog

Thanks for reading 3 ماہ میں 3 لاکھ غیر ملکی سعودی مارکیٹ سے نکل گئے

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment