Wednesday, January 30, 2019

بنوں میں گھر کے اندر دھماکا، میاں بیوی اور 4 بچے ہلاک

  Anonymous       Wednesday, January 30, 2019
 بنوں دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئیں
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے لنڈی ڈاک میں گھر کے اندر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ ہوید لنڈی ڈاک کے علاقے میں گھر کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گھر کے اندر بچے راکٹ گولے سے کھیل رہے تھے کہ راکٹ دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نیتجے میں میاں بیوی اور 4 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئیں۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اسکول ٹیچر کے گھر ہوا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WtDUZ9
logoblog

Thanks for reading بنوں میں گھر کے اندر دھماکا، میاں بیوی اور 4 بچے ہلاک

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment