Thursday, January 31, 2019

طلاق شدہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے: متھیرا

  Anonymous       Thursday, January 31, 2019
نامور پاکستانی ماڈل اور وی جے متھیرا
نامور پاکستانی ماڈل اور وی جے متھیرا کا کہنا ہے خواتین کا طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں انہیں بھی جینے کا حق ہے۔

ماڈل اور وی جے متھیرا اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں۔ حال ہی میں ایک صارف نے متھیرا کو اپنی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا’’اب یہ تو زیادہ دکھاوا ہورہا ہے، ہمیں معلوم ہے آپ بہت خوبصورت اور نٹ کھٹ ہیں لیکن آپ طلاق شدہ بھی ہیں۔‘‘

جس کے جواب میں متھیرا نے خود پر طلاق شدہ کا لیبل لگانے والوں کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا کہ’’طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں ہے، اب طلاق شدہ کے لفظ کو بند ہوجانا چاہیے، ہر لڑکی کو اورطلاق یافتہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے لہٰذا خود بھی جیئیں اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔‘‘

تاہم اس ٹوئٹ سے قبل متھیرا نے اس صارف کو ٹوئٹر پرجواب دیتے ہوئے کہا تھا’’بہت افسوس کی بات ہے آپ جیسے مرد اس معاشرے کا حصہ ہیں، اس میں شرم کی کیا بات ہے اگر کوئی عورت طلاق یافتہ ہے، آپ کو لگتا ہے طلاق یافتہ خاتون اچھے کپڑے نہیں پہن سکتی اور نا ہی زندگی کا لطف اٹھا سکتی ہے۔

آپ کے خیال میں مجھے صرف سفید لباس پہن کر گھومنا چاہیے۔ جناب بہتر ہوگا آپ اس طرح کی سوچ کو ختم کردیں اور خواتین کی عزت کریں چاہے وہ شادی شدہ ہو، غیر شادی شدہ یا طلاق یافتہ ہو۔‘‘

واضح رہے کہ متھیرا نے کئی برس پنجابی گلوکار اور ڈی جے فلنٹ کے ساتھ شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد گزشتہ برس طلاق لے لی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CTqxbU
logoblog

Thanks for reading طلاق شدہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے: متھیرا

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment