Sunday, January 6, 2019

قبضوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت، ڈی جی اینٹی کرپشن کو کارروائی کا حکم دے دیا

  Anonymous       Sunday, January 6, 2019
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اینٹی کرپشن کو کھوکھر برادران کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جائیدادوں پر قبضے کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اینٹی کرپشن کو اپنی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا حکم دیا اور اینٹی کرپشن کھوکھر برادران کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جائیدادوں پر قبضے کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی، چیف جسٹس نے کہا کہ قبضے کا کلچر کھوکھر برادران نے متعارف کرایا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے عدالت میں کھوکھر برادران کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ کھوکھر پیلس میں شامل 40 کنال اراضی پر کھوکھر برادران کا قبضہ ہے۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق کھوکھر برادران نے 10 میں سے صرف ایک کو ادائیگی کی، باقی کو بھگا دیا، کھوکھر پیلس زبردستی خریدا گیا مشترکہ کھاتے پر تعمیر ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن نے چیف جسٹس نے کہا کہ تاثر ہے آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں کوئی نہیں پوچھے گا۔

چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کھوکھر برادران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کھاتہ توڑ رہے ہیں، کھوکھر پیلس خالی کریں، سامان اٹھا لیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کھوکھر پیلس میں بھی کوئی تعلیمی ادارہ قائم کرا دیتے ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ بد معاشی نہیں چلنے دوں گا، کھوکھر برادران کی مرضی کے خلاف وہاں مکھی بھی پر نہیں مار سکتی، ایسے لوگوں نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے، یہ جو آنکھیں جھکائے کھڑے ہیں مجھے پتہ ہے بعد میں میرے ساتھ کیا کرنا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قبضے کا کلچر کھوکھر برادران نے متعارف کرایا ہے، اینٹی کرپشن مقدمے درج کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

وکیل صفائی نے عدالت میں بتایا کہ میرے موکل بے قصور ہیں، قبضوں کے کلچر کی وجہ سے سارا الزام ہم پر آرہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CUge8J
logoblog

Thanks for reading قبضوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت، ڈی جی اینٹی کرپشن کو کارروائی کا حکم دے دیا

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment