چیئرمین پی اے سی کا آڈٹ کریں گے: شیخ رشید

شیخ رشید
شیخ رشید نے ممبر پبلک اکاونٹس کمیٹی نامزد ہونے پر اپنا ایجنڈا بتا دیا۔ ان کا کہنا ہے شہباز شریف آڈٹ پیرے دیکھیں گے اور وہ چیئرمین پی اے سی کا آڈٹ کریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ممبر پی اے سی نامزد کر دیا، سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کرلی ہے، اسد قیصر نے ملاقات میں یقین دلایا ہے کہ میرا جلد نوٹیفیکشن ہو جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شہباز شریف آڈ ٹ پیرے دیکھیں گے اور وہ شہباز شریف کا آڈٹ کریں گے، دو پبلک اکاونٹس کمیٹیاں کام کریں گے، ایک شہباز شریف کی پبلک اکاونٹس کمیٹی ہوگی اور ایک شیخ رشید کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ ن کے دور میں بھی ممبر پبلک اکاونٹس کمیٹی رہ چکے ہیں اس لئے انکی تقرری کا نوٹیفیکشن ہوتا ہے تو بھرپور انداز میں کام کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں، ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا، مجھے ضابطہ نکال کر دکھایا جائے کہ ریمانڈ کے دوران پررڈکشن آرڈر کی کہاں گنجائش ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DLfcMM


EmoticonEmoticon