Wednesday, January 30, 2019

اسٹیل ملز کے حوالے سے آپشن زیر غور ہیں، عبدالرزاق داؤد

  Anonymous       Wednesday, January 30, 2019
پاکستان میں ہر چیز کو منفی انداز میں کیوں دیکھا جاتا ہے
مشیرصنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ انڈسٹریل پالیسی کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، تجاویز کے لیے ایوان صنعت و تجارت کو بھیجا جائے گا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 5 سے 6 ارب ڈالر میں کمی کا امکان ہے، ہماری حکومت برآمدات کا ریکارڈ بنائے گی، رواں مالی سال برآمدات 25 ارب ڈالر سے زیادہ ہوں گی، اسٹیل ملز کے معاملے پر تین آپشن زیرغور ہیں جس میں اسٹیل ملز کو لیز پر دینے ،نجکاری اور خود چلانے کے آپشن پر غور ہو گا۔ پاکستان اسٹیل ملز کو 3 چین اور 3 روسی کمپنیوں نے لیز پر لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مشیر صنعت و تجارت عبدالر زاق داؤد نے وزارت صنعت و پید اوار میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آئے تو انڈسٹری ختم ہو رہی تھی ،تجارتی خسارہ بڑھ رہا تھااوربرآمدات میں مسلسل کمی ہو رہی تھی، ڈیوٹیز کا سٹرکچر درست نہیں تھا، حالیہ ریفارمز پیکج دو سے تین دن میں منظور ہو جائے گا، ریفارمز پیکیج میں بہت مثبت تبدیلیاں کی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ToaCJy
logoblog

Thanks for reading اسٹیل ملز کے حوالے سے آپشن زیر غور ہیں، عبدالرزاق داؤد

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment