Friday, February 1, 2019

میئر وسیم اختر پر خردبرد کا الزام، نیب کو درخواست کا جائزہ لینے کا حکم

  Anonymous       Friday, February 1, 2019
 میئر وسیم اختر
وسیم اختر پر ترقیاتی فنڈز میں خردبرد کے الزام پر سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو فیصل واوڈا کی درخواست کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کرپشن کے خلاف تو وفاقی حکومت بھی تحقیقات کر سکتی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے میئر وسیم اختر کے خلاف فیصل واوڈا کی درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ نیب فیصل واوڈا کی درخواست کا جائزہ لے۔

چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کے موکل تو وفاقی وزیر ہیں، کرپشن کے خلاف تو وفاقی حکومت بھی تحقیقات کرا سکتی ہے۔

چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب بتائے کیا قانونی رائے رکھتی ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا عدالت نیب کو جو حکم دے گی، نیب قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wrpgl8
logoblog

Thanks for reading میئر وسیم اختر پر خردبرد کا الزام، نیب کو درخواست کا جائزہ لینے کا حکم

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment