Sunday, February 10, 2019

گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ ایک پیج پر ہیں

  Anonymous       Sunday, February 10, 2019
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان
گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، قبائلی اضلاع کی ترقی و خوشحالی کیلئے دونوں ایک پیج پر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، قبائلی اضلاع کی ترقی وخوشحالی کیلئے دونوں ایک پیج پرہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ محمودخان صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، انہیں آئی جی اور چیف سیکرٹری کے تبادلے کا اختیار ہے، وزیراعلیٰ نے اپنا اختیار استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان میں اختیارات کی جنگ چل رہی ہے،گورنر قبائلی اضلاع میں تین محکے لینے پر بضد ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ بھی اختیارات نہ دینے پر بضد ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GiVTN0
logoblog

Thanks for reading گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ ایک پیج پر ہیں

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment