Friday, February 1, 2019

سانحہ ساہیوال: جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

  Anonymous       Friday, February 1, 2019
سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے مقتول خلیل کے بھائی کی درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعلٰی پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پر مشتمل 2 رکنی خصوصی بنچ 4 فروری کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں جے آئی ٹی کالعدم قرار دینے اور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے اختیار نہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی تشکیل دی، جے آئی ٹی سے انصاف کی امید نہیں ہے، سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی نے بھی جے آئی ٹی کو تحقیقات روکنے کا حکم دیا ہے، ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DMt7ln
logoblog

Thanks for reading سانحہ ساہیوال: جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment