سری سانتھ نے فکسنگ کا اعتراف کیا

 پولیس کے تشدد سے بچنے کیلئے آئی پی ایل 2013 کے دوران فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کی
تاحیات پابندی کے شکار سابق بھارتی فاسٹ بولر سری سانتھ نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے کہ انھوں نے پولیس کے تشدد سے بچنے کیلئے آئی پی ایل 2013 کے دوران فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

بھارتی فاسٹ بولر سری سانتھ کی پیروی بھارت کے معروف وکیل سلمان خورشید کررہے ہیں۔

جنھوں نے ملائیم زبان میں سری سانتھ اور ایک مبینہ بکی کی کال کا ٹرانسکرپٹ بھی پیش کیا جس میں وہ بکی کی پیشکش ٹھکرا دیتے ہیں۔عدالت نے اس بارے میں بھارتی بورڈ سے جواب اور کچھ دیگر دستاویزات طلب کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ سری سانتھ نے تاحیات پابندی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررکھاہے۔۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2TpzYGV


EmoticonEmoticon