Sunday, February 10, 2019

دخترِ عطااللہ خان نے اپنے والد کی طرح دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

  Anonymous       Sunday, February 10, 2019
 لاریب عطا امریکہ کے بہت بڑے ایوارڈ کے لئے نامزد ہوگئیں ہیں
پاکستان کے معروف لوک گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد ہو گئیں جو امریکہ کا بہت بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔

لاریب عطا کو امریکی ٹی وی سیریل ایلٹرڈ کاربن میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرنے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

لاریب عطا پہلی پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہیں ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ امریکہ میں مختلف ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔

اس حوالے سے لاریب عطا کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے آرٹسٹوں کے درمیان ایوارڈ کیلئے میری نامزدگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے، میرے والد جو میرے آئیڈل ہیں نامزدگی پر بہت خوش ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2tdM36v
logoblog

Thanks for reading دخترِ عطااللہ خان نے اپنے والد کی طرح دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment