Saturday, March 30, 2019

ہمیں ملک میں حقیقی جمہوریت کیلیے کوشش کرنی چاہیے: خورشید شاہ

  Anonymous       Saturday, March 30, 2019
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئے، ہم نے کوشش کی کہ پارلیمانی نظام کو بہترکریں۔

انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی سونامی ہے، پیٹرول اورتیل کی قیمت بڑھ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 58 روپے ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے دورمیں ٹیکس لگتے تو کہتے تھے عوام پرظلم ہورہا ہے، مہنگائی کے سونامی کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں، پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں نظام بچایا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان جو تبدیلی لائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، نئی حکومت کے پاس وژن نہیں،مستقبل کا پلان نہیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ہوں یا قائم علی شاہ سب 70سال کا حساب دینے کو تیار ہیں، ہم بھی کرپشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JQw4Xm
logoblog

Thanks for reading ہمیں ملک میں حقیقی جمہوریت کیلیے کوشش کرنی چاہیے: خورشید شاہ

No comments:

Post a Comment