Saturday, April 6, 2019

جنگ کا ماحول بناکر بی جے پی کے انتخابات جیتنے کی سازش بےنقاب: وزیراعظم عمران خان

  Anonymous       Saturday, April 6, 2019
وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جھوٹے دعووں کے ذریعے جنگ کا ماحول بنا کر انتخابات جیتنے کی بی جے پی کی سازش بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنگ کا ماحول بناکر انتخابات جیتنے کی کوشش کی اور پاکستانی جہاز ایف 16 گرانے کے جھوٹے دعوے کیے گئے لیکن یہ سازش بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے، سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور یہی بہترین پالیسی ہے۔ 

اپنے دوسرے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے فیڈرل اور صوبائی نمائندگان کو اپنے علاقوں میں موجود پناہ گاہوں کا دورہ کرنا چاہیئے اور پناہ گاہوں میں موجود افراد کے ساتھ کھانا کھانا چاہیئے، اس اقدام سے ہمارے نمائندگان کو احساس ہوگا کہ ہمارے معاشرے کے سب سے نچلے درجے کا افراد کے مسائل کیا ہیں اور آنے والے مہینوں میں ، میں بذات خود غربت کے خلاف اس جہاد کی نگرانی کروں گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2uNJjNZ
logoblog

Thanks for reading جنگ کا ماحول بناکر بی جے پی کے انتخابات جیتنے کی سازش بےنقاب: وزیراعظم عمران خان

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment