Sunday, April 7, 2019

پاکستانی نوجوان بہادر اور پرعزم ہیں جو ہر شعبے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں: آرمی چیف

  Anonymous       Sunday, April 7, 2019
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان بہادر اور پرعزم ہیں جو ہر شعبے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات انہوں ںے امریکی یونیورسٹی کارنل کے طلبا کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بہادر اور پرعزم ہیں، نوجوان آنے والی قیادت ہیں اور یہ ہر شعبے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارنل یونیورسٹی کے طلبا کو پاکستان کی خوبصورتی اور امن کے بارے میں بتایا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی پیش رفت میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے، آرمی چیف نے پاکستان کے متحرک نوجوانوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا کریڈٹ دیا۔

دریں اثنا امریکی طلبا نے پاکستان کی خوبصورتی اور امن کی تعریف کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UECooZ
logoblog

Thanks for reading پاکستانی نوجوان بہادر اور پرعزم ہیں جو ہر شعبے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں: آرمی چیف

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment