حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل

حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تین جون کو ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ حمزہ شہباز نے گذشتہ روز ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت کی تین درخواستوں پر سماعت کے لئے نیا دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں نیا بنچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس شاہد وحید خان پر مشتمل بنچ تین جون کو حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ حمزہ شہباز کی درخواستوں پر سماعت کر رہا تھا۔ لیگی رہنما حمزہ شہباز نے گذشتہ روز دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ جس پر دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی تھی۔

نیب نے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل میں نامزد کررکھا ہے۔ حمزہ شہباز نے تینوں کرپشن انکوائری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2I3LnrA


EmoticonEmoticon