Wednesday, May 1, 2019

ملکہ برطانیہ کا کیٹ میڈلٹن کیلئے اعلی ترین شاہی اعزاز کا اعلان

  Anonymous       Wednesday, May 1, 2019
ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم اور شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن
ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے ڈچز آف کیمبرج اور شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کو رائل وکٹورین آرڈر کے اعلیٰ ترین اعزاز ’ڈیم گرینڈ کراس آف دی رائل وکٹورین آرڈر‘ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بکھنگم پیلس نے یہ اعلان شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر کیا ہے۔

رائل وکٹورین آرڈر کے تحت دیے جانے والے اعزازات ذاتی طور پر ملکہ کی جانب سے سلطنت کی خدمت کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں۔

 یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ملکہ نے کیٹ میڈلٹن کو یہ اعزاز شاہی خاندان کے رکن کے طور پر ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی شادی شدہ زندگی سے متعلق خدشات میں بھی کمی کا امکان ہے۔

کیٹ میڈلٹن نے کامن ویلتھ میں شاہی خاندان کی نمائندگی کی، شہزادہ ولیم اور ہیری کے ہمراہ ذہنی صحت پر آگاہی پھیلانے میں کردار ادا کرنے سمیت مختلف فرائض سرانجام دیئے۔

تاہم ملکہ کی جانب سے مذکورہ اعزاز کے اعلان کے بعد ڈچز آف کیمبرج اور ڈچز آف سسیکس کے درمیان نام نہاد رقابت سے متعلق خبریں ایک مرتبہ پھر گردش میں ہیں۔

ٹاؤں اینڈ کنٹری میگ کی رپورٹ کے مطابق ڈیم گرینڈ کراس، شاہی خاندان کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے، جسے شہ سوار کے برابر بھی مانا جاتا ہے۔

شاہی خاندان کی ویب سائٹ کے مطابق رائل وکٹورین آرڈر کی جانب سے دیا جانے والے اعزاز ’ملکہ کی جانب سے دیا جانے والا ذاتی تحفہ ہے جو صرف ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملکہ یا سلطنت کی خاص خدمت کی ہو‘۔

یہ اعزاز ملکہ وکٹوریہ نے 1896 میں قائم کیا تھا۔

مجیسٹی میگزین کے مطابق کیٹ میڈلٹن کو یہ اعزاز 3 مئی کو ونڈسر محل میں ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا۔

کیٹ میڈلٹن کے علاوہ شاہی خاندان کے جن افراد کو رائل وکٹورین آرڈر کے تحت تعینات کیا گیا ہے ان میں شہزادہ ہیری، ڈیوک آف ایڈن برگ، دی ارل اور کاؤنٹیس آف ویسکس، دی ڈیوک آف یارک، شہزادی الیگزینڈرا، ڈیوک اور ڈچز آف گلوسٹر، ڈیوک اور ڈچز آف کینٹ اور کینٹ کے شہزادے مائیکل بھی شامل ہیں۔

تاہم اس اعزاز کے لیے شاہی خاندان کا فرد ہونا لازم نہیں، اس فہرست میں برطانوی سفارت کاروں سمیت دیگر افراد شامل ہیں جنہوں نے کسی نہ کسی طریقے سے شاہی خاندان کی خدمت کی۔

اس کے علاوہ جاپان کے بادشاہ آکی ہیتو اور ناروے کے کنگ ہیرالڈ پنجم کو اعزازی طور پر رائل وکٹورین آرڈر کے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

یہ اعزاز ملنے کے بعد مستقبل میں جب کیٹ میڈلٹن کسی رسمی تقریب میں شرکت کریں گی تو ان کو دیے جانے والا نیا اعزاز واضح طور پر نظر آئے گا، تو وہ رائل وکٹورین دیے جانے والے دیگر افراد کی طرح اپنی نئے اعزاز کے اعتراف میں نیلے رنگ کا مخصوص ربن پہنیں گیں۔

کیٹ میڈلٹن پیلے رنگ کا بیج پہننا جاری رکھیں گی جو رائل فیملی آرڈر کی نشاندہی کرتا ہے، وہ گزشتہ سردیوں میں پہلی مرتبہ یہ بیج پہنے ہوئی نظر آئیں تھیں۔

خیال رہے کہ کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کی شادی 29 اپریل 2011 میں ہوئی، ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 22 جولائی 2013 کو ہوئی۔

بعد ازاں کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں دوسرا بچہ 2 مئی 2015 کو پیدا ہوا، جوڑے کے ہاں پہلی مرتبہ بیٹی ہوئی، جس کا نام شہزادی چارلیٹ رکھا گیا۔

ان کا تیسرا بیٹا 23 اپریل 2018 کو پیدا ہوا۔

چند روز قبل افواہیں گردش کررہی تھیں کہ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو دھوکہ دے کر ان کی دوست روز سے تعلقات استوار کررہے تھے، جس کے بعد کیٹ کو ان دونوں کے بڑھتے تعلقات کا پتا چلا اور انہوں نے روز سے تمام تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XSuhmA
logoblog

Thanks for reading ملکہ برطانیہ کا کیٹ میڈلٹن کیلئے اعلی ترین شاہی اعزاز کا اعلان

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment