وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ 28 کروڑ جمع نہ کرائے تو نواز شریف کے گھر کی دیوار گرا دیں گے۔
صدر مانانوالہ پریس کلب رجسٹرڈ رانا طارق رفیق سے گفتگو کے دوران بریگیڈیئر (ر)اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے بڑے مگرمچھوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے۔ ان سے پائی پائی وصول کی جائیگی۔
انھوں نے کہا کہ نوازشریف کی جاتی عمرہ کی چاردیواری پر 28کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ ہوئے۔
مزید پڑھئے: مسلم لیگ نواز کے گرد گھیرا تنگ، سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا بنگلہ سرکاری تحویل میں
گزشتہ روز قومی ادارہ احتساب (نیب) کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا لاہور میں واقع بنگلہ سرکاری تحویل میں لے لیا، بنگلے پر سرکاری اہلکار تعینات کر دیے گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Zd3gvu
EmoticonEmoticon