Wednesday, July 31, 2019

دنیا بھر میں کہیں چیئرمین سینیٹ کا یوں فٹبال نہیں بنایا جاتا; شیخ رشید

  Anonymous       Wednesday, July 31, 2019
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ہے۔

سکھر ریلوے اسٹیشن سے اپنے دورے کے تیسرے روز ٹریک کے معائنہ کرنے کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 'حکومت کے پاس تعویذ ہوتے ہیں اور یہ سیاسی تعویذ وسیم سجاد کے بطور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی چلے تھے۔'

انہوں نے کہا کہ 'چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ہے، تمام سینٹرز ہوشیار اور صاحب دماغ ہیں اور وہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے۔'

وزیر ریلوے نے کہا کہ سینیٹ میں جو جیتے یا ہارے مگر اس سے جمہوریت کمزور ہوگی، دنیا بھر میں کہیں چیئرمین سینیٹ کا یوں فٹبال نہیں بنایا جاتا جس طرح پاکستان میں بنایا جاتا ہے، سیاسی پارٹیاں اور پاکستان امتحان سے گزر رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yrqmCy
logoblog

Thanks for reading دنیا بھر میں کہیں چیئرمین سینیٹ کا یوں فٹبال نہیں بنایا جاتا; شیخ رشید

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment