حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافہ کر دیا ہے جس نے عوام کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں لیکن اس غریب عوام کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے تاہم دوسری جانب آج کاروبار کا آغاز میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔ ڈالر کی قد ر میں توکمی واقع ہو گئی لیکن سٹاک مارکیٹ سے عوام کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں آئی اور کاروبار کے آغاز میں ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔ 100 انڈیکس میں 126 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 31 ہزار 812 پر آ گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/316lTBI
EmoticonEmoticon