اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش نے ہر طرف جھل تھل کر دیا۔ اسلام آباد راولپنڈی ميں 109 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔
نشیبی علاقے زیرآب ہو گئے، سڑکوں پر بھی پانی جمع اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ نالہ لئی میں گوالمنڈی اور کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15-15 فٹ بلند ہو گئی۔ کمیٹی چوک انڈر پاس میں بھی پانی بھرگیا۔
فیض آباد انٹرچینج سے راول ڈیم اور زیروپوائنٹ جانے والے راستے بھی بند ہو گئے شہریوں کیلئے مشکلات بڑھ گئی۔ اسلام آباد ایئر پورٹ کے لاؤنج میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YzFngc
EmoticonEmoticon