Thursday, August 8, 2019

پاک فوج کا بھارت کو خبردار! ایل او سی پر مہم جوئی کی تو پاکستان کا جواب 27 فروری سے بھی زیادہ سخت

  Anonymous       Thursday, August 8, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور
پاک فوج نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے کہ ” اگر بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر کوئی مہم جوئی کی تو پاکستان کا جواب 27 فروری سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ “

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان پر مہم جوئی کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا، بھارت لائن آف کنٹرول پر کارروائی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی جنرل نے الزام لگایا کہ پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول سے دراندازی کرا رہی ہے، بھارتی جنرل کا بیان ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہے جس سے بھارت کا ایک اورجھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر میڈیا میں مکمل بلیک آؤٹ ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں ایسا نہیں ہے، اقوام متحدہ کا فوجی مبصر مشن آزاد کشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہے، کیا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ایسا ممکن ہے؟۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہزاروں بھارتی فوجی دہایوں میں بہادر کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو دبا نہیں سکے، مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اضافی فوج بھی ناکام ہو گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YLthFh
logoblog

Thanks for reading پاک فوج کا بھارت کو خبردار! ایل او سی پر مہم جوئی کی تو پاکستان کا جواب 27 فروری سے بھی زیادہ سخت

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment