Saturday, August 10, 2019

بارش کے بعد کراچی کے علاقے ڈوب گئے تاریکی میں، کرنٹ لگنے سے 5 افرادجاں بحق

  Anonymous       Saturday, August 10, 2019
کراچی میں مون سون بارشیں نشیبی علاقے زیر آب آگئے
کراچی میں مون سون کے دوسرے سپیل میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں5 افراد جاں بحق ہو گئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ، شارع فیصل،ملیر،ایئرپورٹ،گلستان جوہر،لیاقت آباد،نیوکراچی،صدر،ناظم آباد کے علاقوں بادل خوب جم کر برسے ،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکیں تالاب کا منظرپیش کرنے لگیں ،کھارادرمیں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا.

بارش کے باعث مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ،گلستان جوہر،گلشن اقبال،ملیر،کورنگی،اورنگی ٹاؤن،گڈاپ میں بجلی بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ٹھٹھہ اور گردونواح میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس سے لوگوں کا سامان خراب ہو گیا.

ایئرپورٹ کارگوایریامیں پانی بھرنے سے سامان پانی میں ڈوب گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ روڈپر 120 ملی میٹر،لانڈھی میں 115 ملی میٹر،شارع فیصل کے اطراف 100،سرجانی ٹاؤن میں 72 ملی میٹر ،میٹ آبزرویٹری سٹیشن کے اطراف 107 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف مسروربیس کے اطراف بھی 100ملی میٹرسے زائد بارش ہوئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KHVGD7
logoblog

Thanks for reading بارش کے بعد کراچی کے علاقے ڈوب گئے تاریکی میں، کرنٹ لگنے سے 5 افرادجاں بحق

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment