Saturday, August 3, 2019

بھارتی فوج کی جارحیت، کشمیر ایک بار پھر خون کی وادی میں بدلنے لگا

  Anonymous       Saturday, August 3, 2019
کشمیر پہ جاری ظلم وستم بڑھ گیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 7 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دوسری جانب ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ملبے سے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے 2 الگ الگ واقعات میں سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، شہید ہونے والے نوجوان مقامی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Kona0d
logoblog

Thanks for reading بھارتی فوج کی جارحیت، کشمیر ایک بار پھر خون کی وادی میں بدلنے لگا

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment