Tuesday, August 13, 2019

قوم آج یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منا رہی ہے

  Anonymous       Tuesday, August 13, 2019
قوم آج یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منا رہی ہے
پاکستان کا تہترواں یوم آزادی روایتی جوش وجذبے اور یوم یکجہتی کشمیرکے طورپر منایا جارہا ہے جس کا مقصد ظلم وجبر کا شکار کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

دن کاآغاز مساجد میں نمازفجرکے بعد ملک میں امن ،ترقی وخوشحالی اور مقبوضہ اسلامی علاقوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں، گلگت اور مظفرآباد میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوی۔

حکومت نے یوم آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طورپرمنانے کافیصلہ کیا ہے اور پوری قوم نے ایک آواز ہو کر کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔حکومت نے یوم آزادی کے لئے خصوصی Logoجاری کیا ہے جس کاعنوان ہے''کشمیربنے گا پاکستان''



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yXnXjt
logoblog

Thanks for reading قوم آج یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منا رہی ہے

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment