Thursday, August 8, 2019

بھارتی جارحانہ اقدامات، شاہ محمود اہم سفارتی مشن پر

  Anonymous       Thursday, August 8, 2019
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے جہاں وہ چینی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے ہیں۔ بیجنگ ہوائی اڈے پر پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی اور چینی وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے جس کے دوران وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر آئینی اقدامات اور پاکستانی خدشات سے آگاہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چینی قیادت سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد کی صورتحال پر بھی بات کریں گے اور چینی قیادت کو بھارتی جارحانہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے خدشات سے آگاہ کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Kp8LSG
logoblog

Thanks for reading بھارتی جارحانہ اقدامات، شاہ محمود اہم سفارتی مشن پر

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment