Friday, August 2, 2019

کرکٹ کمیٹی کے تلخ سوالات کے آگے مکی آرتھر بے بس

  Anonymous       Friday, August 2, 2019
مکی آرتھر
پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے اراکین نے مکی آرتھر سے سخت سوالات کیے جس کے جوابات کرکٹ کمیٹی کے اراکین کو مطمئن نہ کر سکے۔ مکی آرتھر سے سوال کیا گیا کہ چیمپئن ٹرافی میں عمدہ کار کردگی دکھانے والی ٹیم کی عالمی کپ میں کار کردگی نیچے کیوں گئی جس پر مکی آرتھر نے کہا کہ کارکردگی گرنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک وجہ عالمی کپ میں خراب فیلڈنگ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں بارش سے بھی ٹیم کو نقصان ہوا۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں تاہم کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی تھی۔ ہیڈ کوچ نے محدود اوورز فارمیٹ میں شاداب خان کو کپتان بنانے کی بھی تجویز دے دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31bxHmb
logoblog

Thanks for reading کرکٹ کمیٹی کے تلخ سوالات کے آگے مکی آرتھر بے بس

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment