مکی ہاتھ ملتے رہ گئے، مہیلا جے وردنے کی سفارش کس نے کی؟؟ پی سی بی پر خاموشی طاری

سابق سری لنکن اسٹار مہیلا جے وردنے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پی سی بی سے کہا ہے کہ انھیں مزید2 سال کیلئے ذمہ داریاں سونپ دی جائیں، اس دوران وہ ٹیم کو بہتر بنا دیں گے، انھوں نے یہ بھی تجویز دی کہ کسی پاکستانی کو ان کا نائب بنایا جائے تاکہ وہ ساتھ رہ کر سیکھتے رہے اور پھر جب وہ…

دوسری جانب قومی کرکٹرز آرتھر سے خوش نہیں اور باہمی اعتماد کا فقدان نظر آتا ہے، ان کے مطابق مشکل وقت میں کوچ نظریں پھیر لیتے ہیں اور کام نہیں آتے، کرکٹ بورڈ کوچ کے تقرر میں سینئر کرکٹرز سے مشاورت کا بھی سوچ رہا ہے، ایسے میں مکی آرتھر کو زیادہ حمایت ملنا دکھائی نہیں دیتا، اگر ذرائع کی اس بات کو سچ مان لیا جائے کہ کوچ نے نئے کپتان کے تقرر کی تجویز دے دی تو یہ سرفراز احمد کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے جنھوں نے ہمیشہ آرتھر کی بات کو مانا اور محاذ آرائی سے گریز کرتے رہے۔

ادھر پاکستان کرکٹ کے معاملات میں ان دنوں خاصے متحرک ایک سابق کرکٹر نے بورڈ کو تجویز دی کہ وہ کسی ایسے کوچ کا تقرر کرے جسے تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو، جدید کرکٹ کے تقاضوں کو سمجھنے کی وجہ سے وہ ٹیم کے بہت کام آئے گا، اس حوالے سے سابق سری لنکن اسٹار مہیلا جے وردنے کا نام پیش کردیا گیا، البتہ ان کا آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز سے بہت بڑا معاہدہ ہے، پی سی بی انھیں اتنی بڑی رقم دینے کی پوزیشن میں نہیں لگتا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Kmhkwp


EmoticonEmoticon