Thursday, August 15, 2019

آصف زرداری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور

  Anonymous       Thursday, August 15, 2019
سابق صدر آصف زرداری
احتساب عدالت نے نیب کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیاہے اور 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران آصف زرداری پیش ہوئے ، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں نئی پیش رفت ہوئی ہے، ایک ملزم نے بیان دیاہے ، آصف زرداری سے کنفرنٹ کروانا ہے ،مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ایک ہی بار 90 روز کا ریمانڈ دیدیں ، 90 روز کا نہیں ہو سکتا لیکن 14 روز کا تو ہو سکتے ہیں، یہ 4 روز کا ریمانڈ لے کر پھر اگلی بار آکر نیا ریمانڈ مانگ لیتے ہیں ، بار بار پیشی سے نقصان سرکاری خزانے کو ہو رہاہے۔

عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری کو جویڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZaebVI
logoblog

Thanks for reading آصف زرداری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment