Tuesday, August 6, 2019

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر زیرغور

  Anonymous       Tuesday, August 6, 2019
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
 مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اس اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شرکت کریں گے۔

بھارت کی حکومت نے گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو خصوصی حیثیت فراہم کرنے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا ہے۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں حریت کانفرنس کی قیادت سمیت بھارت کے حامی رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا ہے، وادی میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بھی معطل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے, جس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش سے پیدا صورتحال پر غور ہوگا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے، اس صورتحال میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی جاری ہے۔

دوسری جانب اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس بھی ہوئی جس میں شرکاء نے بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی فیصلے کی بھرپور تائید کی اور مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی گئی۔

خیال رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اتوار کو بھی ہوا تھا جس میں ملکی اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی تھی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں اضافی بھارتی فوج جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے، بھارتی عزائم خطے میں تشدد بڑھا کر اسے فلیش پوائنٹ بناسکتے ہیں، بھارت اوچھے ہتھکنڈے چھوڑ کر تنازعے کے پرامن حل کی طرف بڑھے ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بھارتی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال انتہائی خراب ہورہی ہے اور بھارتی عزائم داخلی و خارجی سطح پر عیاں ہوچکے ہیں، بھارت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پریشانی میں پُرخطر آپشنز اختیار کرسکتا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YvgwiD
logoblog

Thanks for reading قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر زیرغور

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment