Friday, August 2, 2019

تحریک انصاف کی حکومت آئین اورقانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے: فردوس عاشق

  Anonymous       Friday, August 2, 2019
فردوس عاشق
طلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاو ن خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آئین اورقانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کبھی بھی انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی حمایت نہیں کی اور سینیٹ کے چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے دوران ایسے واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ وزیراعظم صوبوں کوبا اختیار بنانے کے خواہاں ہیں اور قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے بارے میں چاروں صوبوں کے درمیان پہلے ہی اتفاق رائے ہوچکا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KddW8g
logoblog

Thanks for reading تحریک انصاف کی حکومت آئین اورقانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے: فردوس عاشق

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment