Tuesday, August 6, 2019

بھارتی تسلط ختم کروانا سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے: ملیحہ لودھی

  Anonymous       Tuesday, August 6, 2019
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور یو این سیکیورٹی کونسل کی صدر جوآنہ ورونیکا
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی یو این سیکیورٹی کونسل کی صدر جوآنہ ورونیکا سے ملاقات ہوئی، ملیحہ لودھی نے یو این سیکیورٹی کونسل کی صدر کو بھارتی اقدامات کے خطے کے امن پر خطرناک اثرات پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی اقدامات مروجہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدر آمد کروائے، بھارتی تسلط ختم کروانا سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔ 

اس سے قبل ملیحہ لودھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ اگر بھارت کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے تو پھر وہ اقوام متحدہ کے خصوصی مشن کو حقیقت کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے سے کیوں روکتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت جو بھی کر لے حقیقت کو چھپایا نہیں جا سکتا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2M5fnIa
logoblog

Thanks for reading بھارتی تسلط ختم کروانا سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے: ملیحہ لودھی

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment