Thursday, August 8, 2019

سینیٹر مشاہد اللہ کی طبیعت خراب۔۔۔ فواد چوہدری کا اس موقع پر بھی پیغام جاری

  Anonymous       Thursday, August 8, 2019
مسلم لیگ نواز کے سینیٹر مشاہد اللہ
وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے سینیٹر مشاہد اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خرابی صحت کی بنا پر ہسپتال داخل ہیں، ان سے اکثر جھگڑا رہتا ہے سخت تلخی بھی ہوتی ہے، ان کی صحت کیلئے دعا گو ہوں اللہ انھیں صحت عطا کرے ،ہم سب ان کیلئے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹر مشاہد اللہ خان اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کےدرمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اوردونوں اطراف سے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا جملوں کا کھلا استعمال کیا گیا تھا ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس موقع پر غیر پارلیمانی الفاظ کارروائی سے حذف کرادیےتھے تاہم بعد میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میری جس بات سے ان کو تکلیف ہوئی وہ واپس لیتا ہوں۔

یادرہے کہ آج مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری کی گئی ہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان کے صاحبزادے ڈاکٹر افنان اللہ خان نے ٹوئٹر پر اپنے والد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی صبح ان کے والد کا ہرنیا کا آپریشن کیا گیا ہے، جو اللہ کی مہربانی سے کامیاب رہا ہے۔ ڈاکٹر افنان اللہ نے بتایا کہ ان کے والد تیزی سے روبصحت ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کی صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2M8Cph1
logoblog

Thanks for reading سینیٹر مشاہد اللہ کی طبیعت خراب۔۔۔ فواد چوہدری کا اس موقع پر بھی پیغام جاری

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment