Wednesday, August 14, 2019

علاقائی روایات، انسانی ہمدردی، گلگت میں متوفیوں کے خاندان نے سیاح کو معاف کر دیا

  Anonymous       Wednesday, August 14, 2019
گلگت میں متوفیوں کے خاندان نے سیاح کو معاف کر دیا
علاقائی روایات، انسانی ہمدردی اور جذبہ خیرسگالی کے تحت ٹریفک حادثہ میں مرنے والے 2 لڑکوں کے خاندان نے کار سوار سیاح کو معاف کر دیا۔

لاہور کے رہائشی عثمان سلیم جولائی کے آخری ہفتہ میں اپنے خاندان کے ہمراہ وادی ہنزہ میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے۔ سیاح خاندان واپس لاہور آرہا تھا کہ چھلت سے گزرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ان کی کار موٹرسائیکل سوار 2 لڑکوں سے ٹکرا گئی جس سے 14 سالہ شیان اور 22 سالہ کاشف موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے عثمان کو گرفتار کر لیا جبکہ خوشیوں سے بھرا گھر پل بھر میں غم میں ڈوب گیا لیکن علاقائی روایات کے تحت مقامی لوگوں نے عثمان کی بیوی اور بچوں کو رہائش اور کھانا وغیرہ فراہم کیا، دونوں نوجوانوں کی تدفین کے بعد لواحقین خاندان کے افراد تھانہ آئے اور جذبہ خیرسگالی اور اپنی علاقائی روایات کے مطابق سیاح عثمان کو معاف کر دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MjAAhE
logoblog

Thanks for reading علاقائی روایات، انسانی ہمدردی، گلگت میں متوفیوں کے خاندان نے سیاح کو معاف کر دیا

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment