پی سی بی کی کوششیں اب رنگ لے آئیں

پاک سری لنکا سیریز
سری لنکن بورڈ کا سیکیورٹی وفد سات اگست کو کراچی پہنچے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مجوزہ کرکٹ سیریز کے تناظر میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دو رکنی سیکیورٹی وفد سات اگست کو کراچی پہنچے گا۔

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی رواں سال اکتوبر میں ہوگی، سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی مشروط ہامی بھرلی ہے اس سلسلے میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دو رکنی سیکیورٹی وفد سات اگست کو کراچی پہنچے گا۔ مذکورہ سیکیورٹی وفد کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد کا دورہ بھی کرے گا۔ سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد وفد رپورٹ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو جمع کرائے گا۔

سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے پاکستان میں دو ٹیسٹ میچزکی سیریز ستمبر اور اکتوبرمیں کھیلنی ہے۔ پی سی بی نے لاہور اور کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز دی رکھی ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا، دسمبر اور جنوری میں سری لنکا سے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

قومی ٹیم جنوری میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹوینٹی میچز بھی کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

دسمبر اور جنوری میں سری لنکا سے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ قومی ٹیم جنوری میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹوینٹی میچز بھی کھیلے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MBvIDJ


EmoticonEmoticon