Friday, August 9, 2019

چین نے کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل جانے کی پاکستان کے فیصلے کی مکمل حمایت کی ہے: وزیر خارجہ

  Anonymous       Friday, August 9, 2019
بیجنگ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ہے
بیجنگ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ اڑھائی گھنٹے کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جانے کے پاکستان کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس نے اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ چین نے اتفاق کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے کئے گئے اقدامات یکطرفہ ہیں جن سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل ہوگئی ہے۔ وانگ ژی نے اس بات پربھی اتفاق کیاکہ بھارتی اقدامات سے خطے میں امن اوراستحکام خطرے میں پڑسکتاہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کے چینی ہم منصب نے بھی تائید کی ہے کہ جموں و کشمیر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جانا چاہیے۔

وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ 'چین کو کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے اور یکطرفہ اقدامات سے صورت حال مزید خراب ہوگی لہٰذا ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں'۔

'وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں چین کے دوست ہمسایہ اور اہم ترقی پذیر ممالک ہیں جو ترقی کے اہم موڑ پر ہیں، لہٰذا دونوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قومی ترقی اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرتے ہوئے تاریخی اختلافات کو ختم کریں'۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MWQqhH
logoblog

Thanks for reading چین نے کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل جانے کی پاکستان کے فیصلے کی مکمل حمایت کی ہے: وزیر خارجہ

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment